ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشتعال انگیز لیف لیٹ کی اشاعت پر امریکی جنرل کی معذرت

اشتعال انگیز لیف لیٹ کی اشاعت پر امریکی جنرل کی معذرت

Thu, 07 Sep 2017 20:48:24    S.O. News Service

کابل،7؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل جیمز لِنڈر نے ایک اشتعال انگیز لیف لیٹ شائع کرنے پر معذرت پیش کی ہے۔ امریکی جنرل نے اس تناظر میں کہا کہ اِس پرچے پر ڈیزائن غلطی سے ایسا بن گیا، جو مذہب اسلام اور مسلمانوں کے منافی ہے اور یہ اشتعال کا سبب بنا۔ اس لیف لیٹ پر افغان طالبان نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

جنرل نے اس غلط ڈیزائن کے حامل پرچے کی اشاعت پر معذرت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا احترام کرتے ہیں۔ اُدھر افغان صوبے پروان کے گورنر محمد حاصم نے اس اشتعال انگیز پرچے کی اشاعت کو ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔ گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ جو افراد اس اشتعال انگیزی اور مذہب کی توہین میں ملوث ہیں، اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بگرام کا فوجی اڈہ بھی پروان صوبے میں واقع ہے۔

اسی طرح طالبان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ لیف لیٹ امریکا کی اسلام سے نفرت کا اظہار ہے۔اس لیف لیٹ پر طالبان کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ اس توہین آمیز پرچے نے ثابت کر دیا ہے کہ اُن کی جنگ اسلام اور اور اس کے منکرین کے درمیان ہے۔


Share: